چمن فائرنگ پاکستانی فوج کی شہادت افسوسناک مجرم پکڑنے  کیلئے جرگہ بنا دیا : طالبان

Nov 16, 2022


کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ چمن میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس ہے، مجرموں کو پکڑنے کے لیے اعلیٰ سطح جرگہ بنا دیا ہے۔ ٹوئٹر پر سپن بولدک سے چمن جانے والی سڑک پر پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے امارت اسلامیہ کے ترجمان نے لکھا کہ نامعلوم شخص کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانی فوجی کے واقعہ پر افسوس ہے، اس کی تحقیقات اور مجرموں کی تلاش کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی جرگہ بنا دیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کے سکیورٹی ادارے اس طرح کے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے سنجیدگی سے توجہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
طالبان

مزیدخبریں