دبئی (نوائے وقت رپورٹ ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کا کہنا ہے عمرنامی شخص کو گھڑی بیچی تو کوئی ویڈیو ثبوت بھی ہونا چاہیے۔ فرح خان گوگی نے کہا جھوٹے شخص عمرفاروق کو کوئی ثبوت تو لانا چاہیے، عمر کو میں نے کبھی نہ دیکھا اور نہ میں اس کو جانتی ہوں، میرے اوپر ذاتی حملے کیے اور کاروبار کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ عمر نامی شخص نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا، شہزاد اکبر سے میری بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ان سے ملاقات ہوئی۔فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے کہا ہے کہ فاروق کو فرح نہ جانتی ہے نہ کبھی ملی ہے۔ فرح کا تحائف‘ گھڑیاں بیچنے اور لینے دینے سے کوئی تعلق نہیں۔ جو سنار مہنگی گھڑیاں خریدتا ہے کیا اس نے فوٹیج نہیں بنائی ہو گی؟۔ عمر فاروق دو ملین ڈالر کی رسید ہے تو پیش کرے۔ سپریم کورٹ جیسے نیوٹرل فورم سے تفتیش کرا لی جائے۔
فرح گوگی