بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنا عدالتوں اور حکومت کی ذمہ داری

Nov 16, 2022



لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ رکوانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تاجر رہنما نعیم میر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔عدالتِ عالیہ نے اپنے جاری کیے گئے حکم میں کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنا عدالتوں اور حکومت کی ذمے داری ہے۔تحریری حکم میں لاہور ہائی کورٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پولیس نے درخواست گزار کی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر کوئی کارروائی کی ہے؟۔عدالت کا تحریری حکم میں کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب قانونی نکات پر عدالت کی معاونت کریں۔تحریری حکم میں عدالتِ عالیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ لا افسران آئین اورعدالتی فیصلوں کی روشنی میں 21 نومبر کو معاونت کریں۔
لاہور ہائیکورٹ 

مزیدخبریں