رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف فیملی کی رمضان شوگر مل کو این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 18نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے شوگر ملز انتظامیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رمضان شوگر ملز کو 12 این او سی جاری ہو چکے ہیں۔ ڈی سی سے ملز چلانے کی اجازت نامہ بھی مل چکا ہے۔ محکمہ ایکسائز سیاسی بنیادوں پر این او سی جاری نہیں کر رہا ہے۔ رمضان شوگر مل قانون کے مطابق کام کررہی ہے، وکیل نے نکتہ اٹھایاکہ کرشنگ سیزن شروع ہونے والاہے مگر محکمہ ایکسائز کی جانب سے این اوسی جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔ عدالت محکمہ ایکسائز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دے۔
نوٹس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...