لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمشن کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے شہری سلیمان شبیر کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت حق رائے دہی ہر شہری کا بنیادی حق ہے تاہم عدالت اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دے۔ دوران سماعت عدالت میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمشن نے جواب داخل نہ کرایا اور جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
ہائیکورٹ؍ مہلت
ہائیکورٹ: اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو مہلت
Nov 16, 2022