راولپنڈی(محبوب صابر سے) موسم سرد ہونے کے باعث راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں کمی ہونا شروع ہو گئی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 21افراد ڈینگی مرض میں مبتلا ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اب راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں 74مریض زیر علاج ہیں بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں 26، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 25اور ہولی فیملی ہسپتال میں 23مریض زیر علاج ہیں، چکوال کا ایک، اسلام آباد کے 21، میانوالی کا ایک، راولپنڈی کے 50اور مانسہرہ کا ایک مریض داخل ہے، اس سال 3افراد ڈینگی مرض کا مقابلہ کرتے جان کی بازی ہار گئے اور رواں سال 4662افراد ڈینگی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں،ترجمان محکمہ صحت کے مطابق یکم جنوری 2022سے اب تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 3ہزار41مقدمات درج کرائے گئے،6سو 81مقامات کو سیل کیا گیا، 7ہزار8سو76چالان اور 14ہزار 3سو77نوٹس جاری کئے ہیں اور مجموعی طور پر 1کروڑ 9لاکھ12ہزار 1سو43روپے جرمانہ کیا گیاہے۔
ڈینگی
50 لاوارث نعشیں تدفین کیلئے ایدھی حکام کے حوالے کر دیں: حکام نشتر ہسپتال
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) نشتر ہسپتال ملتان کے حکام کے مطابق مزید 50 سے زائد لاوارث لاشیں تدفین کیلئے ایدھی حکام کے سپرد کر دیں۔ لاوارث لاشوں کے ڈی این اے سیمپلز بھی حاصل کئے گئے ہیں۔
اب تک 130 سے زائد لاوارث لاشوں کو دفنایا جا چکا ہے۔
نشتر ہسپتال
راولپنڈی، موسم سرد ہونے کے باعث ڈینگی کے مریضوں میں کمی
Nov 16, 2022