طلبہ کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے  گریس مارکس دینے کا فیصلہ


ملتان(خصوصی رپورٹر)پاکستان میڈیکل کمشن کی جانب سے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کو گریس مارکس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی )نے غلطیوں کی نشاندہی پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کو گریس مارکس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں پی ایم سی کے اجلاس میں امیدواروں کی شکایت کا جائزہ لیا گیا اور طے کیا گیا کہ غلط سوالات اور آئوٹ آف کورس سوالات پر گریس مارکس دیے جائیں گے، یہ ہدایت تمام ٹیسٹ لینے والی جامعات کے وی سی تک پہنچادی گئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں مکمل نتائج جاری کردیے جائیں گے۔
گریس مارکس 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...