اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایف بی آر نے پی او ایس انعامی سکیم کو معطل کر دیا ہے ، ایف بی آر کے مطابق اسے عوام کے لیے مزید جامع اور شراکت دار بنایا جا ئے گا۔ معطلی کی مدت کے دوران تصدیق شدہ تمام رسیدیں اگلی انعامی قرعہ اندازی میں شامل کی جائیں گی۔ نئی اسکیم ٹیئر ون خوردہ فروشوں، کارڈ حاصل کرنے والوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کے بعد شروع کی جائے گی۔ بہت جلد ایک نئی اسکیم شروع کی جائے گی۔
سکیم معطل