مہنگائی اور قرض، قائمہ کمیٹی خزانہ میں اسحاق ڈار طلب

Nov 16, 2022



اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ خزانہ نے آئندہ اجلاس میں وزیر خزا نہ کو طلب کر لیا۔ اجلاس قیصر احمد شیخ کی سربراہی میں ہوا۔ رکن کمیٹی برجیس طاہر نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خزانہ کمیٹی میں آنا چا ہئے۔ انہوں نے ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کا اعلان کیا تھا۔ برجیس  پٹرول، بجلی اور گیس مزید مہنگی ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف بھی مزید مہنگائی کے لیے بوجھ ڈال رہا ہے۔ مہنگائی 30 فیصد تک پہنچ رہی ہے، حکومت مہنگائی پر کب قابو پائے گی؟۔ حکومت عوام کو کب ریلیف دے گی اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا۔کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ ڈالر اور مہنگائی قابو میں نہیں آ رہی، حکومت کو 7 ماہ ہوگئے ہیں، اب تک کیا اصلاحات کی ہیں۔ مزید قرضے لینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ قرضہ 4 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر ساڑھے 4 ہزار ارب روپے ہو جائے گا۔ کمیٹی  نے ٹیکس فائلرز میں اضافہ نہ ہونے اور موجودہ فائلرز سے ٹیکس وصول کرنے پر اپنی تشویش ظاہر کیا۔ کمیٹی نے سیلاب زدہ علاقوں جیسے کہ ٹیکس نظام کے حوالے سے اپنے خدشے کا اظہار کیا۔ کمیٹی کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

مزیدخبریں