350کروڑ کی ٹیکس چوری‘ فیصل آباد کی 50 فیکٹریاں بلیک لسٹ 


فیصل آباد (ندیم جاوید) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوری میں ملوث فیصل آباد کی 50 فیکٹریوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔ بلیک لسٹ ہونے والی فیکٹریوں کے مالکان شہر کے بڑے صنعتکار مانے جاتے ہیں ۔ ان فیکٹریوں کے ساڑھے تین سو کروڑ سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کی رپورٹس ہیں۔ بلیک لسٹ کرنے کے بعد فیسکو سمیت مختلف اداروں کو ان کا زیرو ریٹ ٹیکس سٹیٹس ختم کرنے کیلئے نوٹس ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق ابراہیم ویونگ، مختار ویونگ، ریاض ویونگ، نذٰر ویونگ، حرمت ویونگ، شہزاد اکرم ویونگ، ارشاد ویونگ، ہادی فیبرکس، سہیل ویونگ، پنجاب ویونگ، طاہر جاوید ویونگ، ایم ارشاد ویونگ، اشرف ویونگ، غلام رسول ویونگ، شاہد اقبال ویونگ، شبیرحسین ویونگ، طیب ویونگ، اے ایم ویونگ، اسلام ندیم ویونگ، آصف ویونگ، ارسلان ویونگ، مہدی ویونگ، منیر ویونگ، وسیم ویونگ، امین ویونگ، اکبر ویونگ، لقمان ویونگ، انوار ویونگ، یوسف ویونگ، نعیم عزیز ویونگ، عمران ویونگ، علی ویونگ، احمد ویونگ، سعید ویونگ، عثمان ویونگ، سٹار ویونگ، سلطانیہ ویونگ، پروفیسر ویونگ، صغراں ویونگ، طالب ویونگ اور ایم ایس فیبرکس شامل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن