پی ٹی آئی ، پی ڈی ایم پالیسیوں کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل: سراج الحق



تیمرگرہ، لاہور (نامہ نگار+نامہ نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کی پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں دونوں کی پالیسیاں ایک اور انہیںاامریکہ اور عالمی اسٹبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے اور دونوں ملک کی معیشت کی تباہی میں شامل ہیں اور پی ٹی ائی اور پی ڈی ایم میں شامل جما عتوں کے لوگوں کے نام پانامہ لیکس اور پینڈورا بکس میں شامل ہیں اور دونوں امریکہ کا غلام  اور تابعدار ہیں۔ پی ٹی ائی اور پی ڈی ایم نے ملک کو تباہ وبرباد کیا، ملک کے مسائل کا حل جما عت اسلامی کے پاس  ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ کے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس انہوں نے کہا کہ تمام دینی جماعتوں کے نمائندگان کا اس حوالے سے نمائندہ اجلاس 30نومبر کو کراچی میں مفتی محمد تقی عثمانی کی سربراہی میں طلب کر لیا گیا ہے، جس میں مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، سراج الحق نے کہا  موجودہ ملکی سیاسی صورت حا ل سے نکلنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈر کے مابین سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے جس کے تحت سول بالادستی یقینی بنانا، انتخابی اصلاحات اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نیوٹرل رہنے کی پالیسی پر عمل درآمد کے لے میکینزم کی تشکیل دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میڈیا آزاد نہیں اور الیکٹرانکس اور پرنٹ میڈیا حکومت کی کنٹرول میں ہے اس لئے عوام کی اظہار رائے کی آزا دی سوشل میڈیا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ  سوشل میڈیا کے ذریعے دین اور اسلام کی خدمت کریں اور دنیا کو اسلام اور پاکستان کا بہتر امیج پہنچا ئے اورکا رکنان  عوام کی سوچ کی تبدیلی کے لیے سوشل میڈیا استعمال  میں لا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے جماعت اسلامی کو حکومت کا موقع دیا تو ملک سودی نظام کا خاتمہ کرینگے اور ملک میں شریعت کا نفاذ کر کے ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی قرضوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران جماعتیں عالمی طاقتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہیں، امریکی مداخلت کے خلاف جاندار موقف اپنانا ان کے بس میں نہیں، جماعت اسلامی نے ہمیشہ کہا ہے کہ امریکا کو جب موقع ملا اس نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ بھارت کے مقابلے میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے واشنگٹن نے ہم پر پابندیاں لگائیں، قومی سمجھتی ہے کہ بنگلہ دیش بنانے میں امریکا کا بھی ہاتھ تھا۔ قوم کی جانب سے بار بار اپیل کے باوجود امریکا نے ڈاکٹر عافیہ کو واپس نہیں بھیجا۔ ہمارے حکمرانوں نے ہاتھ باندھ کر ریمنڈڈیوس کو امریکا کے حوالے کیا۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ملکی اور بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے سیاست کرتی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ نے پہلے پی ٹی آئی کو اقدار دلوایا، جب اس سے معاملات بگڑ گئے تو پی ڈی ایم کو حکومت دلوا دی۔ انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو کراچی میں سود سے پاک معیشت پر علماء کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں جماعت اسلامی اپنا موقف اور لائحہ عمل دے گی۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ سویلین بالادستی، انتخابی اصلاحات اور اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے وعدہ کی روشی میں میکنزم کی تیاری کے تین نکاتی ایجنڈے پر نیشنل سوشل کنٹریکٹ تشکیل دینے کیلیے مذاکرات کا آغاز کریں۔ سراج الحق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...