لاہور (احسن صدیق) رواں مالی سال 23-2022کی پہلی سہ ماہی (جولائی سے ستمبر) کے دوران ملک کے چاروں صوبوں (پنجاب، سندھ، خیبر پی کے اور بلوچستان) کے بجٹ سرپلس رہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کا بجٹ 125.2ارب روپے سرپلس رہا۔ پنجاب حکومت کی مجموعی آمدنی کا حجم 517ارب روپے رہا۔ اس کے مقابلے میں مجموعی اخراجات کا حجم 391.8ارب روپے رہا۔ سندھ حکومت کا بجٹ 60.3ارب روپے سرپلس رہا۔ سندھ حکومت کی مجموعی آمدنی کا حجم 288.5ارب روپے رہا۔ اس کے مقابلے میں مجموعی اخراجات کا حجم 228.2ارب روپے رہا۔ خیبر پی کے کا بجٹ 2.96ارب روپے سرپلس رہا۔ خیبر پی کے حکومت کی مجموعی آمدنی کا حجم 152ارب روپے رہا اور اخراجات کا مجموعی حجم 149ارب روپے رہا۔ اسی طرح بلوچستان حکومت کا بجٹ 29.5ارب روپے سرپلس رہا۔ بلوچستان حکومت کی مجموعی آمدنی کا حجم 93.15ارب روپے رہا اور اس کے مقابلے مجموعی اخراجات کا حجم 63.6 ارب روپے رہا۔
سرپلس بجٹ