جنوبی ایشیائی پہلی خاتون پاکستانی عائلہ مجید اے سی سی اے کی نائب صدر منتخب

Nov 16, 2022


بہاول پور (بیورو رپورٹ) دنیا کی پروفیشنل اکا¶نٹنسی باڈی (ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹس) اے سی سی اے نے اپنی سالانہ جنرل میٹنگ میں اہم تعیناتیوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق جوزف اوولابی کو اے سی سی اے کا صدر اور عائلہ مجید کونائب صدرمقرر کیا گیا ہے جبکہ نو منتخب نائب صدر عائلہ مجیدنے 2006 میں اے سی سی اے میں شمولیت اختیار کی اور 2014 سے اے سی سی اے کونسل میںاپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔پاکستانی خاتون عائلہ مجیداے سی سی اے کی 118 سالہ تاریخ میں پہلی جنوبی ایشیائی خاتون ہیں جو نائب صدرمنتخب ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ عائلہ مجید ایک بین الاقوامی مقررہ ہیںجوڈیجیٹلائزیشن،موسمیاتی تبدیلی ، توانائی کے مستقبل اور پائیدار انفراسٹرکچر جیسے موضوعات پر مہارت رکھتی ہیں اور ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل فیوچر کونسل آف انرجی ٹرانزیشن کی عالمی رہنما کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں جبکہ پاکستان میں وہ توانائی، فارماسیوٹیکل جیسے شعبہ جات پرمبنی سرکاری و نجی اداروں کے بورڈز کی اہم رکن ہیں۔ عائلہ مجید نے کہا کہ"ایک فنانس پروفیشنل ہونے کی وجہ سے مجھے ان لوگوں میں شامل کیا گیا ہے جو ایک پائیدار دنیاکی ترقی کا حل تیار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
 عائلہ مجید

مزیدخبریں