لاہور (نامہ نگار)سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا، ڈی ایس پی ذوالفقاربٹ اور اور دیگر متعلقہ پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔ غلام محمود ڈوگر نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھانے کی ہدایت‘ مشکوک افراد، گاڑیوں اور لاوارث اشیاء پر کڑی نظررکھی جائے۔
زمان پارک