اسلام گڑھ( نامہ نگار)گذشتہ دنوں محکمہ شاہرات کی جانب سے اسلام گڑھ نالہ کی صفائی کرنے کی وجہ سے آر ایچ سی اسلام گڑھ کی داخلی پلی کو توڑا گیا حفاظتی دیوار توڑنے سے ہسپتال کا مین گیٹ گر گیااب نالہ میں بارش کا زیادہ۔پانی جمع ہونے کی وجہ سے مین دروازہ دیوار سمیت نالہ میں گر گیا ہے ایک ساہیڈ کی دیوار پہلے ہی گر چکی ہے جبکہ اگر حفاظتی دیوار نہ بنائی گئی تو دوسری ساہیڈ کی دیوار بھی گرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔محکمہ شاہرات نے بعد از صفائی پلی اور دیوار مرمت کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن تاحال محکمہ شاہرات کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ہے۔دیوار اور دروازہ گرنے کی وجہ سے اب مریضوں اور ایمبولینس کے اندر داخل ہونے میں رکاوٹ حائل ہو گئی ہے۔سیاسی وسماجی حلقوں نے محکمہ شاہرات پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر حفاظتی دیوار بنائی جاے اور ادھورے کام کو مکمل کیا جائے
آر ایچ سی اسلام گڑھ کی داخلی پلی کو توڑدیا گیا
Nov 16, 2022