اسلام گڑھ (نامہ نگار)اسلام گڑھ ویلفئیر ٹرسٹ میں گزشتہ روز دل کے مریضوں اور آنکھوں کے مریضوں کیلئے فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں 50 سے زائد دل کے مریضوں کا معائینہ کیا گیا اور انکو مفت ادویات دی کئیں۔ جب کہ آنکھوں کے 250 سے زیادہ مریضوں کا معائینہ کیا گیا اور 30 افراد کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا جبکہ 30 سے زائد آنکھوں کے مریضوں کی سرجری دوسرے روز کی گئی۔ تمام افراد(مریضوں اور ان کے لواحقین ) کو مفت کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر ٹرسٹ انتظامیہ اور سٹاف کا مستفید ہونے والے مریضوں اور عوام علاقہ نے شکریہ ادا کیا۔فری کیمپ کا انعقاد ڈی سی عبدالرزاق اور چودھری شمیم نے کیا تھا فری کیمپ کے دوران اسلام گڑھ ویلفئیر ٹرسٹ کے سٹاف کی کارکردگی لائق تحسین تھی۔اور لوگ فری کیمپ سے بھرپور مستفید ہوئے۔
کیپشن
خدمت انسانیہ کی شمع روشن رہنی چاہیے:ڈی سی عبدالرزاق
Nov 16, 2022