ضلع چکوال میں لیگی کارکنوں کا 25نومبرکو کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ 

Nov 16, 2022


چکوال(نامہ نگار) ایڈیشنل جنرل مسلم لیگ ن ضلع چکوال راجہ ضمیر الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع چکوال میں پارٹی کارکنوں کا بڑا کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے اور پارٹی ہائی کمان کی ہدایات کی روشنی میںیہ کنونشن 25نومبرکو چکوال میں منعقد ہوگا جس میں تلہ گنگ اور چکوال کی تمام تنظیموں کے مقامی قائدین اور پارلیمنٹرینز کے علاوہ عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) چکوال کی مقامی قیادت کا اجلاس پبلک سیکٹرریٹ مسلم لیگ (ن)چکوال میں ہوا جس کی صدارت وڈیو لنک کے ذریعے سردار اویس احمد خان لغاری نے کی میٹنگ میں یہ طے کیاگیا کہ آنے والے چند دنوں میں مسلم لیگ( ن) چکوال میں بھرپور ورکر کنوینشن کا انقعاد کیا جائے گا جس میں ضلع بھر سے لیگی شیر بھرپور شرکت کریں گے،اجلاس میں ضلعی صدر چوہدری حیدر سلطان،سابقہ ضلعی ناظم سردار غلام عباس،ضلعی جنرل سیکٹری ملک شہریار اعوان، ایم پی اے ملک تنویر اسلم اعوان،سردار محمد خان،چوہدری سجاد احمد خان،چوہدری یوسف توھا بہادر،اور راجہ عرفان دھروگی نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں