مری(نامہ نگار خصوصی ) ملکہ کوہسار مری میں حالیہ موسمی حالات کے تحت ٹریفک پولیس کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق دوران بارش یا متوقع برفباری کے مری کیلئے آنے والے سیاح اپنی گاڑیوں کو مکنیکل طور پردرست رکھیں جبکہ گاڑی کے وائپراور لائٹیں مکمل طور پر درست حالت میں ہوں ، بارش کے دوران سڑکوں پر پھسلن کے دورن خطرناک موڑوں پر تیز رفتاری سے گریز کریں،پہاڑی علاقہ اوردوطرفہ ٹریفک چلنے کیوجہ سے محتاط ڈرائیونگ کریں، دوران ڈرائیونگ محفوظ سفر کیلئے ون وے کی خلاف ورزی اور غلط اوورٹیکنگ سے ہر گز نہ کریں۔ مری کی تمام سڑکیں دوطرفہ ہیں لہذا ڈبل لائن ہر گز نہ بنائیں،ٹریفک پولیس سیاح حضرات موسم کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اضافی اشیاء ضرور ساتھ رکھیں، گاڑیوں میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں۔ شاہراہوں پر کھڑے ٹریفک و ضلعی پولیس اہلکار آپ کی سہولت کیلئے انکے ساتھ تعاون کریں۔ اس طرح ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کردہ سفری ایڈوائزری پر عمل کر کے اپنے سفر کو محفوظ اورخوشگوار بنائیں۔
سڑکوں پر پھسلن ،ڈرائیور خطرناک موڑوں پر تیز رفتاری سے گریز کریں `
Nov 16, 2022