چکوال(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ 18نومبرکو پورا دن چکوا ل گزارے گا۔ فیصل آباد سے اسد عمر اور راجہ یاسر سرفراز کی قیادت میںآنے والا لانگ مارچ 18نومبرکو کلر کہار انٹر چینج پہنچے گا تو وہاں پر پی ٹی آئی ضلع چکوال کے صدر پیر وقار حسین کرولی اور سابق رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام مارچ کا استقبال کریں گے۔ مارچ کلر کہار میں ریلی کرنے کے بعد واپس موٹروے کے ذریعے بلکسر انٹر چینج پہنچے گا جہاں پر پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی اور معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار آفتاب اکبرانکو خوش آمدید کہیں گے، بلکسر میں ریلی کرنے کے بعد مارچ بلکسر سے نیلہ انٹر چینج روانہ ہوگا جہاں پر سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ مارچ کا استقبال کریں گے۔ لانگ مارچ دلہہ سے ڈھڈیال براستہ لطیفال ہوتا ہوا ہرڑ چوک ، چک نورنگ سے گزرتا ہوا چکوال پہنچے گا جہاں پر شام یا رات کو سابق وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
تحریک انصاف کا لانگ مارچ 18نومبرکو پورا دن چکوا ل گزارے گا
Nov 16, 2022