لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ نے کنٹریکٹ نہ لینے کی وجہ فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ کو سکواڈ سے باہر کردیا،ٹرینٹ بولٹ نے لیگز کے معاہدوں کے باعث رواں برس کنٹریکٹ چھوڑ دیا تھا جس کے باعث انہیں بھارت کیخلاف سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے،کیوی کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ تجربہ کار ٹرینٹ بولٹ اور مارٹن گپٹل کو ڈراپ کرنا آسان نہیں تھا لیکن اب ٹیم کو آگے کی طرف دیکھنا ہے، جب بولٹ نے کنٹریکٹ چھوڑا تو ہم نے اشارہ دیا تھا کہ ترجیح ان کو دی جائیگی جو کنٹریکٹ میں شامل ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ کو ڈراپ کرنے کی بھی یہاں یہی وجہ ہے۔ ہم ٹرینٹ بولٹ کی ورلڈ کلاس صلاحیتوں سے آگاہ ہیں لیکن آئندہ ایونٹس کیلئے دوسروں کو موقع دینا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھارت کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان کردیا جس میں ٹم سائوتھی اور میٹ ہنری صرف ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ کین ولیمسن دونوں سکواڈز کی قیادت کریں گے۔
کیوی کرکٹرز ٹرینٹ بولٹ‘مارٹن گپٹل بھارت کیخلاف سیریز سے باہر
Nov 16, 2022