سپورٹس بورڈ پنجاب پہلی کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح 18نومبر کوکریگا،طارق قریشی

Nov 16, 2022


اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمدطارق قریشی سے قومی وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین اور عالیہ ریاض نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی ہے، اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن سید عمیر حسن، ڈائریکٹرسپورٹس چاند پروین، محمد عرفان اللہ بھی موجود تھے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اس موقع پر کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب پہلی کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح 18نومبر کوکررہاہے اس میں پاکستان کے معروف کوچز نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے،میں قومی کرکٹ کرکٹرز کو بھی دعوت دیتاہوں وہ آئیں اور نئے کھلاڑیوں کو تربیت دیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے قومی خواتین کرکٹرز سدرہ امین اور عالیہ ریاض کی پرفارمنس کی تعریف کی اور کہا ہے کہ آئرش ٹیم کے خلاف وومن کرکٹ ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے، اس موقع پر قومی کرکٹرز عالیہ ریاض اور سدرہ امین نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ اکیڈمی کا اجرا خوش آئند ہے اس سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

مزیدخبریں