قائمہ برائے مواصلات کا اجلاس  سکھر، حیدر آباد موٹر وے میں مبینہ  بے ضابطگیوں کا معاملہ زیر غور


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سینیٹ کی قائمہ برائے مواصلات کا اجلاس چیئرمین سینیٹر پرنس عمر احمد زئی کی زیر صدارت منعقدہوا۔کمیٹی  میں سکھر، حیدر آباد موٹر وے میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ زیر غورکیا گیا۔اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) کی جانب سے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ معاہدے میں بے ضابطگیوں پر بفنگ دی گئی۔این ایچ اے حکام نے کمیٹی کو حیدر آباد سکھر ایم 6 موٹر وے کی تعمیر بارے بتایا۔سینیٹ کمیٹی ارکان مکمل دستاویزات اجلاس میں ساتھ نہ لانے پر این ایچ اے حکام پر اظہار برہمی، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے حکام سے کہا کہ آپ کی دستاویز نامکمل ہیں۔اس پر این ایچ اے حکام نے جواب دیا کہ ہمیں بریفنگ مکمل کرنے دیں، دستاویز بھجوادیں گے۔چیئرمین کمیٹی نے این ایچ اے حکام کو مخاطب کرکے کہا کہ نامکمل دستاویزات کے ساتھ کمیٹی میں نہ آئیں، جب بھی آئیں تیاری کرکے آئیں۔کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سکھر حیدرآباد، راولپنڈی کھاریاں موٹر وے سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرلیں۔
 زیر غور

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...