ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے دائر درخواست میں وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سینئر صحافی واینکر ارشد شریف مرحوم کی پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے دائر درخواست میں وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل کے معاون عدالت پیش ہوئے اور عدالت کو بتایاکہ سینئر وکیل موجود نہیں ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ آخری سماعت پر بھی وکیل صاحب موجودنہیں تھے اور اب بھی پیش نہیں ہوئے، یہ ہائیکورٹ ہے، عدالت نے وکیل درخواست گزار کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔
سماعت ملتوی

ای پیپر دی نیشن