اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے برطانوی شہری بیرسٹرفہدملک قتل کیس میں سزایافتہ مجرم راجہ ارشد محمود کی سزاکے خلاف اپیل میں فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضع رہے کہ سیشن کورٹ نے کیس میں تین ملزمان راجہ ارشد، نعمان کھوکھر اور ہاشم کو جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم سنایاتھا، جس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کہاگیاہے۔
نوٹس جاری