آئندہ سال فائیو جی لانچنگ کے لئے پر عزم ہیں ،امین الحق

Nov 16, 2022


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر آئی ٹی نے سی ای او زونگ وانگ ہووا کو اپنے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور ملاقات کے دوران اسپیکٹرم، فائیو جی، کینکٹوٹی اور معیاری ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے، سروسز کے معیار کو بہتر کرنے کے لیئے ٹیلی کام سیکٹر کو اپنے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہوگا، سیلولر موبائل آپریٹرز کے مسائل اور ٹیکس ایشوز کو حل کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کررہے،انہوں نے کہا ڈیجیٹل ورلڈ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے آئندہ سال فائیو جی لانچنگ کیلئے پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے زونگ کی سیلاب زدہ علاقوں میں سروسز کے حوالے سے اقدامات کی تعریف بھی کی۔ سی ای او زونگ وانگ ہووا نے کہا فائیو جی لانچنگ میں زونگ وزارت آئی ٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے، جلد ہی ای کامرس کیلئے مائیکروفنانس طرز کی ایپلی کیشن متعارف کروارہے ہیں، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی مکمل سپورٹ اور تعاون پر مشکور ہیں۔ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری(انچارج )وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن محسن مشتاق اور وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
امین الحق

مزیدخبریں