یو ایم ٹی کے23  ویںکانوکیشن کا انعقاد 

2572طلباء میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم
 مہمان خصوصی،چیئر مین سینیٹ پاکستان محمد صادق سنجرانی نے طلباء کو مبارکباد پیش کی

 یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی( نے گزشتہ دنوں اپنے23  ویںکانوکیشن 2022ء کا انعقاد جو ہر ٹائون کیمپس لاہور میں کیاگیا۔ اس موقع پر مجموعی طور پر مختلف شعبہ جات کے 2572 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق 1816 بیچلر، 185 ماسٹر، 537 ایم ایس/ایم فل اور 34 پی ایچ ڈی ہولڈرزکو  ڈگریاں دی گئیں ۔ 
مزید برآں، 32 پیٹرن گولڈ میڈلز، 36 ریکٹر سلور میڈلز، 3 ریکٹر اکیڈمک ایکسلینس ایوارڈ گولڈ میڈلز، 4 سرٹیفکیٹس آف ایکسیلینس،  3 سرٹیفکیٹس آف میرٹ،  ایم ایس/ایم فل کے طلباء کے لئے 05 ریسرچ پبلیکیشن ایوارڈز،  پی ایچ ڈی گریجویٹس کیلئے 2 ڈاکٹر حسن صہیب مراد میڈل ایوارڈز (گولڈ)بشمول 100000 روپے   نقد انعام ،  ایم بی اے گریجویٹ کے لئے  1 خرم مراد میڈل ایوارڈ (گولڈ)  بشمول  100000 روپے نقد ا نعام،  بی بی اے گریجویٹ کیلئے1  مبارک ا نیسہ میڈل ایوارڈ بشمول 100000 روپے نقد ا نعام،  بی ایس ای ایل گریجویٹ کیلئے  2 ڈاکٹرمحمد احمد میڈل ایوارڈز بشمول 25000 روپے نقد ا نعام ، بی ایس ای ای گریجویٹ کیلئے1 فاسٹ ایکسلینس ایوارڈ بشمول 100000 روپے نقد انعا م اور 18 ریکٹر ایوارڈز برائے انوویشن اور آنٹرپرینیورشپ بھی اس موقع پر دیے گئے ۔کا نوکیشن کی تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ کیا گیا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا ۔
ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے اپنے استقبالیہ خطاب میں معزز مہمانوں محمدصادق سنجرنی ، چیئر مین سینیٹ آف پاکستان اورڈاکٹر گو ہر اعجاز ،سرپرست اعلیٰ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( ایپٹما) ، فیکلٹی، والدین ، طلباء اور دیگر شرکاء کا شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔ یوایم ٹی کے مختلف سنگ میل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے یو ایم ٹی فیکلٹی ، سٹاف اور طلباء کو مبارکباد پیش کی اور یو ایم ٹی کو پاکستان کی نمبر 1 نجی شعبہ کی یو نیورسٹی بنانے پر ان کے عزم اور لگن کو خوب سراہااور کہا کہ یو ایم ٹی اب دنیا کی 600 یو نیورسٹیوں میں شامل ہوئی ہے۔ ڈاکٹر آصف نے طلباء کو انکی کاوشوں اور والدین کو انکی قربا نیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کا نوکیشن کا دن فارغ التحصیل طلباء کی زندگیوں میں اہم سنگ میل کے حصول پر کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے۔ ریکٹر یو ایم ٹی نے کہا ہم پر امید ہیں کے ہمارے فارغ التحصیل طلباء یو نیورسٹی کے لئے باعثِ فخر ہو ں گے اور یو ایم ٹی کا جھنڈا اپنے طرز عمل اور کارکردگی سے بلند رکھیں گے۔ 
 چیئر مین سینیٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرا نی نے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مجھے پاکستان کی نمبر 1 نجی شعبے کی یو نیورسٹی کے تئیسو یں کا نوکیشن میں  مستقبل کے لیڈز میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کرنے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ جو بیج ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) نے بویا تھا آج اسکو بڑھتا اور ترقی کرتا دیکھ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔انکا مزید کہنا تھا کہا کہ یہ فارغ التحصیل طلباء اس بات کی گواہی ہیں کہ یو ایم ٹی لرنرز کو مستقبل کے بہترین لیڈرز بنانے کے مشن کیلئے پرعزم ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے یوایم ٹی گریجوایٹس کو نصیحت کی کہ وہ اچھے انسان بنیں تب ہی وہ ملک و قوم کی خدمت کر کے دنیا میں اپنانام بھی روشن کر سکیں گے۔ جناب صادق سنجرا نی نے یو ایم ٹی گریجوایٹس کے روشن مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس ملک کی حفاظت اور اسکی ترقی کیلئے کام کرنا ہے ۔ ڈاکٹر گوہر اعجا ز، سرپرست ا علیٰ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (ایپٹما) نے گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج مجھے یو ایم ٹی کانوکیشن میں مستقبل کے لیڈرز سے خطاب کرتے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔  انھوں نے کہا کہ آپ لوگ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ درپیش مسائل کا جدید تحقیق کے ذریعے حل فراہم کریں۔ یو ایم ٹی نے آپ کوتعلیم دی،آپ کے والدین نے آپکی تربیت کی اور آپ کے مذہب نے آپ کو زندگی گزارنے کا طریقہ دیا۔اب کامیابی آپکی منتظر ہے ، آپکو صرف پہلا قدم اٹھانا ہوگا کیونکہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔
چیئرمین یو ایم ٹی / آئی ایل ایم ٹرسٹ ڈاکٹر احمد عمر مراد نے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ا نکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ز ندگی کا حقیقی مقصد معلوم کرتے ہوئے تعلیم کے ذریعے انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ معاشرتی بہبود میں اپنا اہم کردار بھی ادا کریں ۔ انکایہ بھی کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی نو جوانوں میں بڑی صلاحیتیں نظر آتی ہیں کیونکہ ان میں ایمان کی خصوصیت کے ساتھ ساتھ اخلاقیات بھی موجود ہیں ۔ 
 صدر یو ایم ٹی / آئی ایل ایم ٹرسٹ ابراہیم حسن مراد نے تقریب کے اختتام پر ڈی جی یو ایم ٹی عابد شیروانی کے ہمراہ چیئر مین سینیٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرا نی اور ڈاکٹر گوہر اعجا ز، سرپرست ا علیٰ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (ایپٹما) کو سوینئرز پیش کیے۔

ای پیپر دی نیشن