امریکہ اور نیٹو ایشیا پیسفک  پر اپنا اثر رسوخ قائم کرنا  چا ہتے ہیں، روس

Nov 16, 2022



ماسکو (اے پی پی)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دعوی کیا کہ امریکہ اور نیٹو ایشیا پیسفک کے علاقے پر اپنا اثر رسوخ قائم کرنا  چا ہتے ہیں ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے  یہ بات کمبوڈیا کی میزبانی میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے 2022 کے سربراہی اجلاس   میں شرکت بارے دارالحکومت نوم پنہ میں پریس بریفنگ  کے دوران کہی۔امریکہ اور نیٹو کے ایشیا پیسفک علاقے کو اپنے زیر کنٹرول لینے کے درپے ہونے کا دعوی کرنے والے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت خطے میں ایک جامع ڈھانچہ موجود ہے لیکن امریکہ اور نیٹو اس علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  امریکہ کے یوکرائن کی صورت حال کے بارے میں ناقابل قبول جائزے کی وجہ سے آسیان سربراہی اجلاس میں کوئی مشترکہ فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔

، کمبوڈیا کی طرف سے مزید تعاون بارے ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مغرب خطے کو عسکری علاقہ بنانے اور چین اور روس کے مفادات کو کنٹرول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، اس کی  بڑی علامت آسٹریلیا، امریکہ اور برطانیہ کے درمیان سکیورٹی معاہدے ( اے یو کے یو ایس) کا اعلان ہے۔ انہوں نے  نیوزی لینڈ، کینیڈا اور جاپان کو  اس معاہدے  میں شامل کرنے کی کوششوں کی طرف توجہ بھی  مبذول کرائی۔
روس

مزیدخبریں