اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے امریکی سازش کا بیانیہ چھوڑنے والے مقف کو غلط رپورٹنگ کا نتیجہ قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ امریکہ نے عمران خان پر حملے پر سخت ردعمل دیا، ہم امریکہ سے دشمنی نہیں چاہتے، صرف یہ چاہتے ہیں کہ امریکہ ہمیں غلام نہ سمجھے، رپورٹنگ معیار بہت نیچے گئے ہیں، الفاظ کو ٹوئسٹ کر دیتے ہیں، فنانشل ٹائمز میں اوریجنل الفاظ کچھ اور تھے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پالیسی بڑی واضح ہے کہ ہم امریکہ سے بہت اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، ہم امریکہ سے صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں غلام نہ سمجھیں، ہمیں ان سے وہی تعلقات چاہئیں جو ان کے بھارت سے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات خراب نہیں ہیں، عمران پر حملے پر امریکہ نے مضبوط ری ایکشن دیا، خفیہ ملاقاتوں کا ایشو نہیں ہے، ہمارے لوگ امریکی سفارت خانے میں بلانے پر ضرور جائیں گے، ان سے دشمنی نہیں مگر وہ ہمیں ڈکٹیٹ نہ کریں۔
فواد چوہدری