اسلام آباد۔(اے پی پی)سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس آج بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں ہوگا۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سیکرٹری خارجہ اجلاس کے شرکا کو بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں وکشمیر میں علما کی حالیہ گرفتاریوں اور حریت رہنمامحمد یاسین ملک کی نظربندی کے دوران گرتی ہوئی صحت سمیت بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں کئی دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ بھی اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ حکام کے علاوہ وزیر خارجہ بھی شرکت کریں گے۔
سینٹ اجلاس
سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا
Nov 16, 2022