بستی ملوک ( نمائندہ نوائے وقت) موسم سرما کے آتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 20 سے 75 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق مارکیٹ ذرائع کے مطابق خشک میوہ جات کا ریٹ پہلے ہی کافی زیادہ تھا لیکن سردیوں کے آتے ہیں مزید ان کے ریٹ میں اضافہ کر دیا گیا جیسا کہ چلغوزے کی قیمت فی کلو 5 ہزار سے بڑھا کرایک سال میں 8 ہزار روپے تک کر دی گئی اسی طرح کاجو کی قیمت فی کلو 1600 سے بڑھا کر1800 پستہ کی قیمت فی کلو1500 فی کلو سے بڑھا کر1800اور بادام کی قیمت فی کلو1200سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی اسی طرح اخروٹ کشمش انجیر کی قیمتیں بڑھا دی گئی میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے متوسط اور غریب افراد صرف ریٹ پوچھنے تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ، زیادہ تر خشک میوہ جات افغانستان اور ایران سے برآمد ہوتے ہیں ہمسایہ ممالک میں قیمت میں اضافہ کے باعث ادھر بھی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔
خشک میوہ جات
موسم سرما کے آتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ
Nov 16, 2022