روجھان : دولائی گینگ نے مزاحمت پر 2شہریوں کو قتل کر دیا دکان مالک زخمی


روجھان ‘ڈیرہ غازی خان‘کوٹ مٹھن(خبر نگار ‘کوٹ رپورٹر‘نامہ نگار) تفصیل کے مطابق روجھان کے کچے میں چالیس سال سے پناہ گزین ڈکتیوں کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا گزشتہ رات کچے کے بدنام زمانہ ڈکیت دولانی گینگ کاسر غنہ فیاض دولانی نے دیگر چار ساتھیوں سمیت تھانہ روجھان کی حدود رزاق آباد کی آئی شاپ سے پیٹرول ڈلوایا اور جوس پیا ا پیسے مانگنے پر آئل شاپ کے مالک ملک گلشیر کو اغواء کرنے کی کوشیش کی مزاحمت پر دولانی گینگز کے سربراہ فیاض دولانی سمیت جرائم پیشہ افراد نے دوکان میں موجود ہر شخص پر برسٹ کھول دئیے جس سے دوکان کا مالک گل شیر زخمی ہوگیا اور دوکان میں موجود درزی راہب حسین اور سخی بخش لعلانی جاں بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق اغواء کار دولانی گینگ کے سربراہ فیاض دولانی سمیت پانچ افراد پر مشتمل تھے جو فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہوکر کچے میں پہنچ گئے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی گلشیر کو ہسپتال روجھان ہہنچایا جہاں سے طبی امداد کے بعد رحیم یار خان ہسپتال منتقل کردئیے گئے واقعہ پر آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم علی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین سے روپورٹ طلب کرلی اور ہدایت جاری کی کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے  واقعہ کی تحقیقات کی جائے روجھان کے عوامی وسماجی حلقوں شاہد نعمان حیدر سمیت معتدد افرادنے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خوز نوٹس لینے اور سندھ پنجاب میں کچے کے ڈکتیوں کے خلاف آرمی آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے دریں اثنا دولانی گینگ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے دونوں افراد راہب حسین جھلن اور سخی بخش کی نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے راہنما سردار صفدر حسین مزاری ظیہرو خان مزاری بشیر خان مزاری پٹواری بنک مینجر جام فاروق احمد سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی 
2قتل

ای پیپر دی نیشن