کوٹ ادو ( خبر نگار ) سابق وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سابق وزیر مملکت اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے مطالبہ پر کوٹ ادو میں آئی ٹی یونیورسٹی کیلئے سی ایم ڈائریکٹو جاری کردیا۔اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی رانا اورنگزیب اشرف بھی موجود تھے۔
ملاقات