نشتر ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑی مزید 55 لاوارث لاشوںکی تدفین

`


ملتان(خصوصی رپورٹر) نشتر ہسپتال کی چھت پر لاوارث لاشوں کے ملنے کے معاملہ کے بعد مزید پیشرفت سامنے آئی ہے 76 لاوارث لاشوں کو دفنانے کے بعد مردہ خانے میں پڑی مزید 55 لاوارث لاشوں کو دفنا دیا گیا ہے۔ مردہ خانے سے مزید یہ 55 لاشیں ایدھی کے سپرد کی گئی تھیں۔ لاشوں کو تابوتوں  میں بند کرکے نشتر قبرستان میں دفنایا گیا۔ اس سے قبل 76 لاشوں کو ایدھی کی جانب سے دفنایا گیا تھا۔نشتر قبرستان میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔نشتر حکام کے مطابق 55 لاشوں کے ڈی این اے سیمپلز بھی حاصل کئے گئے ہیں، سیمپلز کو فارنزک لیب لاہور بھجوا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب کے مشیر طارق زمان گجر نے 200 سے زائد لاشوں کا دعویٰ کیا تھا جسے نشتر انتظامیہ نے رد کردیاتھا۔ اب مزید 55 لاشوں کو دفنایا گیا، جو نشتر انتظامیہ کے مؤقف پر ایک سوالیہ نشان ہے فارنزک لیب بھیجے گئے 76 ڈی این اے سیمپلز کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوسکیں، رپورٹس آنے میں تین سے چھ ماہ لگ سکتے ہیں، دوسری جانب تاحال کسی لواحقین کی جانب سے نشتر انتظامیہ یا پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
تدفین

ای پیپر دی نیشن