سکندرآباد(نامہ نگار) جعلی اسٹامپ پیپر کی فروخت کی خبریں میڈیا میں آنے کے بعد تحصیل اور ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی، جعلی اسٹامپ پیپر فروخت کرنے والوں کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کے آفس میں ڈومیسائل کے لیے استعمال کیے گئے اسٹامپ پیپر جعلی ثابت ہوگئے دوسرے محکموں نے بھی ریکارڈ میں رکھے گئے اسٹامپ پیپر کو چیک کرنا شروع کردیا، اسٹامپ پیپر اور ان پر کیے معائدے کرنیوا لے دن بھر اپنا ریکارڈ چیک کرانے کے لیے دربدر پھرتے رہے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر کے مطابق وہ آج جعلی اسٹامپ پیپر کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کاآغاز کریں گے۔
سکینڈل