عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں:ضیاء اللہ سندھو

Nov 16, 2022


کامونکی(نمائندہ خصوصی) نوجوان ملک کاسرمایہ اور تحریک انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ نائب صدر و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 57 چودھری ضیاء اللہ سندھو نے اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ نوجوان اپنے قائد عمران خان کاپیغام گھرگھر پہنچائیں 30 سال سے دو خاندان اس ملک پرمسلط ہیں قوم کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ملک کیساتھ کیا ہو رہا ہے ملک میں انصاف کا نظام موثر بنانا ضروری ہے قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر پاتی ، عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان حقیقی معنوں میں ایک ترقی یافتہ و مستحکم ملک بن سکتاہے۔

مزیدخبریں