قلعہ دیدار سنگھ(حسیب آصف پندھیر سے) حافظ آباد روڈ جس پر ٹھیکیدار نے طویل عرصہ سے کام شروع تو کر رکھا ہے لیکن تاحال کام مکمل نہیں ہو سکا۔ قلعہ دیدار سنگھ ،عالم چوک،لدھیوالہ وڑائچ،کوٹ اسحاق،چہل کلاں،نوکھرو دیگر و مضافاتی علاقوں کے مکینوں کیلئے سفر کرنا بھی ناممکن ہو چکا ہے گزشتہ روز ہونے والی بارش سے سڑک دلدل کی منظر کشی پیش کر رہی تھی، متعدد ہیوی گاڑیوں کے پھنس جانے سے کئی گھنٹے روڈ بند رہا، کیچڑ کی وجہ سے گاڑیاں چلنا تو دو ر کی بات پیدل چلنا بھی محال ہو گیا۔ بارش میں مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانا بھی انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ عالم چوک جو کہ ایک بین الصوبائی شاہراہ ہے سے متعدد آبادیوں کے ہزاروں مکینوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔محکمہ کے افسروں کی عدم توجہی اور ٹھیکیدار کی نااہلی کی انتہا ہو چکی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ آباد دوڈ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔