خان گڑھ(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر ریونیو نوابزادہ منصوراحمد خان نے کہا ہے کہ صوبہ میں واقع تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کیا جائیگااور آڈٹ نہ کروانے والی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹیوں کو نوٹس دیئے جائیں ۔عملدرآمد نہ کرنے والی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹیز کو سیل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل اور جعلساز لینڈ مافیا سے ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی کو محفوظ کرنے کے لئے تمام پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز میں خرید و فروخت کا تمام تر ریکارڈ رجسٹرار دفتر میں لازمی موجود ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جعلی اسٹامپ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں تمام انسپکٹرز اسٹیمپ وینڈرز کی چیکنگ کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں اور موبائل ایپ کے ذریعے بھی اسٹامپ کی خریدوفرخت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ رہائشی اور کمرشل بلڈنگز کی ٹرانسفر پر خصوصی بھی نظر رکھتے ہوئے ٹرانسفر ہونے والی پراپرٹی کی تصاویر کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائیگا۔
صوبائی وزیر ریونیو
تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کیا جائیگا:صوبائی وزیر ریونیو
Nov 16, 2022