شیخوپورہ + نارنگ منڈی(نمائندگان نوائے وقت)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سارا سسٹم ہائی جیک کیا ہوا ہے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورا پنجاب لاقانونیت کی بدترین تصویر بن چکا ہے پولیس اسٹیٹ کی بدترین مثالیں سامنے آرہی ہیں سینئر صحافی رانا جعفر پر سرعام جی ٹی روڈ مریدکے میں سینکڑوں شہریوں کے سامنے پولیس کا بہیمانہ تشدد اور پھر اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہ ہونا اسکی بڑی مثال ہے ہماری کوشش ہے پنجاب حکومت جلد گھر جائے فیروزوالہ بار کے جنرل سیکرٹری اورنگزیب ریحان مسلم لیگ یوتھ کے ضلعی صدر رانا کاشف الرحمٰن سابق ایم این اے رانا افضال کے ہمراہ پولیس کے تشدد کے شکار رانا جعفر کی خیریت دریافت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا جب پنجاب میں ہماری حکومت تھی تو امن تھا جب سے پرویز الہٰی کی حکومت آئی ہے لاہور شیخوپورہ انکے اپنے شہر نارنگ مریدکے سمیت پورا پنجاب چوروں ڈاکووں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے ۔