جمبر (نامہ نگار)ڈی ایس پی ہائی وے پٹرولنگ اطہر علی کی ہدایت پر شدید دھند سے قبل روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا آغازکیا جارہا ہے ۔ پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز اورعملہ مکمل طور پر ٹریفک قوانین کی پابندی پر عمل درآمد کریں ورنہ محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔موٹر سائیکل سوار بھی دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ آئے دن ہونے والے موٹر سائیکل حادثات میں کمی واقع ہوسکے یہ باتیں مقامی ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ کے چوکی انچارج رائے عمران یاسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔