ہم شکوک و شبہات سے نکل کر ہی اپنے نظریہ کیلئے کام کرسکتے ہیں: مولاناصفی اللہ 


بھوئے آصل (نامہ نگار) ہم شکوک و شبہات سے نکل کر ہی اپنے نظریہ کیلئے کام کرسکتے ہیں ، ملکی سلامتی کیلئے کارکنان کمر باندھ لیں اور خود کو منظم کر لیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناصفی اللہ نے جامع مسجدبھٹہ والی میں ورکرکنونشن سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر سرپرست جمعیت تحصیل کوٹ رادھاکشن مولاناعبدالغنی ،قاری جمال الدین ،قاری یعقوب ،مولانا محمود سبحان ،قاری شریف ، مولانارفیق قصوری ، میاں خالد، مولانا زکریا جمال اورتحصیل بھر کے تمام یونٹس کے ذمہ دار بھی موجود تھے ۔ 

ای پیپر دی نیشن