عوام کو درپیش مسائل کا حل پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے:ماہم آصف 

Nov 16, 2022


قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک کے زیر صدارت پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونیوالی شکایات اور انکے حل کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں چیف ایگزیکٹو افسر ضلع کونسل قصور، اسسٹنٹ کمشنر یوٹی، پبلک ہیلتھ، بلڈنگ دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں سے متعلقہ سٹیزن پورٹل پر موصول ہونیوالی شکایات کے ازالے کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیاگیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک نے ہدایت کی کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونیوالی تمام شکایات کا مقررہ مدت کے اندر ازالہ کیا جائے بصورت دیگر تاخیر کی ذمہ داری متعلقہ افسروں پر عائد ہو گی۔عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل پنجاب حکومت کی اہم ترین ترجیح ہے۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔

مزیدخبریں