عمران خان کا بیانیہ عوام کے سامنے ایکسپوز ہوچکا : جاوید لطیف


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)نواز لیگ کے مرکزی نائب صدر اور وفاقی وزیر میاںجاوید لطیف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کوئی سیاسی ایشو نہ ہے عمران خان نے اس تقرری کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم ہی کریںگے عمران خان آج امریکی سازش کو پس پشت ڈال کر امریکہ کیساتھ اچھے تعلقات کی جو بات کررہا ہے وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکی خط اور سازش صرف اورصرف عوام کو گمراہ کر کے اسکی ہمدردیاںحاصل کرنے کیلئے رچائی گئی تھی اس پر عمران خان کو اب قوم کے سامنے جواب دینا ہوگا عمران خان کا جھوٹا بیانیہ اب عوام کے سامنے ایکسپوز ہوچکا ہے جس نے ملک کے اندر انتشار ،فتنہ فساد پیدا کرکے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 141میںن لیگ کے امیدوار پیرسید سجاد حسین شاہ کے ہمراہ بھکھی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کیا جہاں انہوںنے پانچ کروڑرپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن