پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات سامنے آنے پر عمران خان پر کری تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ گھڑی کس کو بیچی، نام بتاو؟ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتاو۔مریم نواز نے مزید لکھا کہ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ
اِدھر اُدھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو، مریم نواز
Nov 16, 2022 | 17:55