اسلامی نظریہ کونسل نے خواتین کو بغیر محرم حج کرنے کی مشروط اجازت دیدی‘ وزارت کو جواب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلامی نظریہ کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر تحریری جواب میں کہا ہے کہ جس عورت کو سفر اور حج فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لئے جا سکتی ہے۔ کونسل نے اپنی رائے دی کہ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق خاتون محرم کے بغیر حج کرسکتی ہے۔ جس خاتون کو قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے، تاہم عورت کے والدین موجود ہونے یا شادی شدہ ہونے کی صورت میں ان کی اجازت لازمی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...