لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کے چار مقدمات کا ٹرائل شروع ہو گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیسوں کی سماعت 24 نومبر تک جبکہ مسلم لیگ نون کا آفس جلانے، کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے کیسوں کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری و دیگران کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔