پنجاب ریونیو اتھارٹی: اربوں روپے کے ٹیکس کی خورد برد کا انکشاف 

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے ڈیسک سیکروٹنی ایکسرسائز کے ذریعے اربوں روپے کے ٹیکس کی خورد برد کا سراغ لگایا ہے۔ پی آر اے حکام کے مطابق درجنوں کمپنیوں کے وڈہولڈنگ ٹیکس میں اربوں روپے کی خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ کارپوریٹ سیکٹرز کمپنیوں کو دی جانے والے سروسز پر ٹیکس ودہولڈ کیا گیا۔ وڈہولڈنگ ایجنٹس کی جانب سے ٹیکس کو براہ راست پنجاب ریونیو اتھارٹی میں جمع کروانے کا کہا گیا تاہم ڈیسک سیکروٹنی ایکسرسائز سے کمپنیوں کی جانب سے حاصل کردہ سروسز پر اصل ٹیکس ظاہر نہیں کیا گیا۔ کمپنیوں کی جانب سے ادا کردہ ٹیکس اور اصل ٹیکس میں اربوں روپے کا تضاد سامنے آیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن