گوجرانوالہ:دیرینہ دشمنی،پیشی سے واپس جانے والوں پر فائرنگ،سیاسی رہنما4محافظوں سمیت قتل

گوجرانوالہ‘ لاہور (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار )کشمیر روڈ پر دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار ملزموں نے تاریخ پیشی سے واپس آنےوالے مخالف اور اسکے چار گن مینوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دےا، گولےوں کی زد میں راہگیر خاتون شدید زخمی ہوگئی فائرنگ سے ہر طرف بھگدڑ،نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں آئی جی پنجاب نے 5افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔جھنگی کا رہائشی ر انا افتخار کھاری اپنے گن مےنوں حافظ سفےان، قاصد شاہ، رجب علی اور بوٹا فوجی کے ہمراہ سےشن کورٹس میں تارےخ پےشی سے واپس جا رہا تھا کہ کشمیر روڈپر دن دیہاڑے دو موٹر سائےکلوں پر سوار چار ملزموں نے انکی گاڑی پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں گولےاں لگنے سے پانچوں افراد دم توڑ گئے جبکہ گولےوں کی زد میں آکر راہگیر خاتون نوراں بی بی شدید زخمی ہو گئی ملزم فرار ہو گئے رےسکےو اہلکاروں نے مقتولےن کی نعشوں کو گاڑی سے نکال کر ضروری کاروائی اور مضروبہ کو طبی امدادکی فراہمی کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کےا ،جہاں پر خاتون کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جارہی ہے ،ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او اےاز سلےم کا کہنا تھا کہ قتل ہونےوالے رانا افتخار کھاری کی دیرےنہ دشمنی چلی آرہی تھی ،مقتول پر دو سال قبل بھی کچہری کے باہر قاتلانہ حملہ ہوا تھاملزموں کو جلد گرفتار کرکے انہیں قانون کے مطابق قرار واقی سزا دلوائی جائے گی ۔ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقتول رانا افتخار کھاری حلقہ پی پی 59سے امیدوار تھا۔

ای پیپر دی نیشن