الشفا ہسپتال پرٹینک چڑھا دیئے:حماس کے دفاتر پر قبضے کا اسرائیلی دعوی،پارلیمنٹ اڑادی۔اسرائیل دہشتگردیاہو جتنے ایٹم بم بنالے انجام کا وقت آگیا۔اردوگان

غزہ، انقرہ، بیلموپان (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ این این آئی) اسرائیل نے درندگی اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے الشفاءہسپتال پر ٹینک چڑھا دئیے۔ سوشل میڈیا پر الشفاءہسپتال کے ڈائریکٹر جنرل کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ہسپتال کی راہداریوں میں موجود لوگوں پر فائرنگ کی جبکہ انہیں محفوظ راستہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق 6 اسرائیلی ٹینک اور ایک سو سے زائد اسرائیلی فوجیوں نے ہسپتال میں گھس کر لوگوں پر بدترین تشدد کیا اور دھمکیاں دیں۔ 200 گرفتار کر لئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے غزہ میں پارلیمنٹ اور حکومتی اداروں پر قبضہ کر لیا۔ حماس کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس وقت ہسپتال میں تقریبا 2300 افراد موجود ہیں جن میں 650 مریض، 2 سو سے 5 سو تک عملے کے افراد اور تقریباً 1500 تک عام شہری موجود ہیں۔ حماس نے الشفا ہسپتال کے محاصرے اور اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکی صدر جوبائیڈن کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے یہ اقدام امریکا کی اجازت کے بعد اٹھایا ہے۔ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ میں حماس کے زیر انتظام پارلیمنٹ اور حکومتی اداروں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صہیونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں پارلیمان کو بم سے اڑانے کا دعویٰ بھی کیا۔ دعویٰ کیا گیا حماس کی پارلیمنٹ، حکومتی عمارات ، پولیس ہیڈ کوارٹرز اوراسلحہ ساز ادارے کے طور پر کام کرنے والی انجینئرنگ فیکٹری پر قبضہ کرلیا ہے۔ غزہ میں شہدا کی تعداد کا ریکارڈ رکھنے کا عمل رک گیا۔ وجہ ہسپتالوں کا نظام تباہ ہونا اور زخمیوں کی مشکلات کا بڑھنا ہے۔ الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال میں 500 مریضوں کیلئے صرف 3 سرجنز ہیں۔ غزہ کو صرف آدھا ٹینکر ایندھن کا دیا جا رہا ہے یہ بات اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے ترجمان نے بتائی حماس نے الشفا پر اسرائیلی حملے کی وحشیانہ قرار دیدیا او آئی سی، پاکستان و دیگر دو ممالک نے اسرائیلی کارروائیوں پر عالمی عدالت انصاف میں تحریری م¶قف جمع کرا دیا ٹیلی کام کمپنی پلسٹل نے کہا ایندھن نہ ہونے سے جنریٹرز بندش سے چند گھنٹے میں غزہ میں سروس بند ہونے کا خدشہ ہے ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائرکیا گیا ہے۔ حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے تین سابق قانون ساز ارکان نے استنبول کے عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر آفس میں درخواست جمع کرادی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ہوئے ۔ قطر حماس اور اسرائیل کے درمیان پچاس یرغمالیوں کی رہائی اور تین روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ قطری عہدیدار نے بتایا مذاکرات ہو رہے ہیں‘ معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔ ممکنہ معاہدے کے تحت اسرائیل جیلوں سے کچھ فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا، غزہ میں امداد بڑھانے کی اجازت دے گا، حماس رضامند ہو گیا ابھی اسرائیل نہیں ہوا۔ لاطینی امریکی ملک بیلز نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے، بیلز کی حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 7اکتوبر کے بعد سے مستقل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل دہشتگرد ریاست ہے۔ نیتن یاہو جتنے ایٹم بن بنائے انجام کا وقت آ پہنچا ہے۔ انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اسلحہ انٹیلی جنس سپورٹ دینے والے بھی ان جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ روزانہ سینکڑوں بچے بموں سے مرتے ہیں یورپی یونین سے امریکہ تک سب خاموش کیوں ہیں؟۔ مغربی ممالک برسوں ہماری ہی سرزمین کو آرمینیا میں شامل کرنے کے خواب دیکھتے رہے، ہم نے انہیں کارا باخ میں ایسا سبق سکھایا ہے جس پر یہ سب خاموش ہو گئے۔ اب اسرائیل بھی ایسے ہی فریب میں مبتلا ہے اور مایوسی ان کا مقدر ہے۔ آپ حماس کو دہشتگرد قرار دیتے ہیں لیکن حماس سیاسی جماعت ہے۔ حماس فلسطین میں انتخابات میں کامیاب ہوکر برسراقتدار آئی ہے۔ الیکشن جیتنے کے بعد آپ نے حماس کے حقوق چھین لئے۔ سپین کے وزیراعظم نے اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا اسرائیل غزہ سٹی کے فلسطینیوں کا اندھا دھند وحشیانہ قتل عام روکے۔ سپین 7 اکتوبر حملوں پر اسرائیلی ردعمل کی حمایت کرتا ہے لیکن معصوم فلسطینیوں کے قتل کی مخالفت کرتا ہے۔ سپین اور یورپ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے کام کریں گے۔ القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کا ڈرون مار گرایا ہے۔ صہیونیوں کا سکائی روک ڈرون مار گرایا اور اس پر قبضہ کر لیا ہے۔ جنوبی لبنان سے اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ ایک راکٹ شمالی اسرائیل کے علاقے جلیل اعلیٰ کے ٹا¶ن کریات شمونہ پر گرا۔ ڈاکٹر نے کہا الشفا ہسپتال سے اسلحہ ملنے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا طبی عملے سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ وائٹ ہا¶س کے سامنے اور دیگر امریکی شہروں میں اسرائیل کیخلاف مظاہرے ہوئے۔ شرکاءنے جوبائیڈن کیخلاف نعرے لگائے اور نسل کشی کی پشت پناہی کا الزام لگایا۔بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑے نے یمن سے آنے والے ڈرون کو مار گرایا۔

ای پیپر دی نیشن