ٹانک:سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7دہشتگردہلاک،ٹھکانے مکمل تباہ

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے مچھن خیل میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی مکمل طورپر تباہ کر دیا۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارو برآمد ہوا ہے۔ ہلاک افراد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں مصروف تھے۔ ہلاک دہشت گرد ٹانک، گردونواح میں پولیس کے خلاف حالیہ کارروائی میں ملوث تھے۔ علاقہ مکینوں نے دہشت گردوں کے خاتمے میں سکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...