اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے عدلیہ مخالف تقاریرپر نواز شریف کے خلاف 2018ءسے زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔ درخواست گزارعدنان اقبال کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہ ہوا،عدالت نے عدم پیروی پر درخواست خارج کرنے کا حکم سنادیا۔درخواست میں نوازشریف کے خلاف 2018ءکے بیانات پرتوہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی تھی۔
عدلیہ مخالف تقاریر‘نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج
Nov 16, 2023